پاکستان
پی ٹی آئی کے 26نومبر احتجاج میں زخمی ہونیوالا رینجرز کا اہلکار شہید ہوگیا
پنجاب رینجرز کیلانس نائیک محمد تنویر پرتشدد کارروائی میں زخمی ہوئے تھے' شہید کے سوگواروں میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں بھی شامل ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے 26نومبر 2024ء کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا پاکستان رینجرز پنجاب کا ایک اور اہلکار شہید ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا پاکستان رینجرزپنجاب کا ایک اور اہلکار شہید ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجاب رینجرز کیلانس نائیک محمد تنویر پرتشدد کارروائی میں زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ پنجاب رینجرز کے لانس نائیک محمدتنویر کومہ کی حالت میں تھے۔ لانس نائک محمد تنویر شہید کے سوگواروں میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں بھی شامل ہیں۔



