پاکستان
ڈاکٹر شاہنواز ہلاکت کیس میں نیا موڑ، سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی بھی قانونی شکنجے میں آگئے
انسداد دہشت گردی عدالت نے ایف آئی اے کو سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سمیت 6 روپوش پولیس افسران کو گرفتار کرکے 8 جنوری کو عدالت میں پیش کرنیکا حکم جاری کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) میر پور خاص میں جعلی پولیس مقابلے میں ڈاکٹر شاہنواز ہلاکت کیس میں نیا موڑ سامنے آگئی جس کے بعد سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی بھی قانون شکنجے میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں جعلی پولیس مقابلے میں ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی اور ایس ایس پی اسد چوہدری سمیت دیگر 4 پولیس افسران اور اہلکاروں کیناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ایف آئی اے کو سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سمیت 6 روپوش پولیس افسران کو گرفتار کرکے 8 جنوری کو عدالت میں پیش کرنیکا حکم جاری کیا ہے۔ ادھر ایف آئی اے نے ڈاکٹر شاہنواز کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کرنے والے پانچ رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ کے ارکان کے تحریری بیانات بھی لے لیے ہیں۔