پاکستان

پنجاب حکومت کا فارنزک سائنس کے لیے فنڈز کے اجرا کا بڑافیصلہ

پنجاب حکومت کا پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کے لیے نئے آلات و مشینری کی خرید کے لیے فنڈز کا اجرائ،انسٹرومنٹ فریم ورک کمیٹی نے مشینری اور آلات کی خریداری کی منظوری دی

لاہور(کھوج نیوز)پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کیلئے مزید آلات و مشینری کی خرید کیلئے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی ۔پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کیلئے پہلے مرحلے میں ایک ارب روپے کی رقم سے آلات و مشینری خریدنے کی منظوری دی گئی ۔دوسرے مرحلے میں 3 ارب سے زائد رقم کے خرچ کا تخمینہ لگایا گیا. فارنزک سائنس ایجنسی کیلئے آلات اور مشینری خریدے جائیں گیا۔

پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی میں اپنی میعاد پوری کر چکے آلات و مشینری تبدیل کی جائے گیپرانی ٹیکنالوجی کو نئی ٹیکنالوجی سے تبدیل کیا جائے گا، ایجنسی کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا. پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی میں ہونے والے ٹیسٹس کی تعداد بھی بڑھائی جا سکے گی۔ آلات و مشینری کی خریداری سے پرانے آلات و مشینری کی مرمت کے اخراجات سے بچا جا سکے گا۔ 29 مئی 2024 کا ہونے والے انسٹرومنٹ فریم ورک کمیٹی کے اجلاس میں مشینری و آلات کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ طلعت نصیر پاشا، محمد امجد، سعادت علی، علی رضا عون اور معاذ الرحمن کمیٹی میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button