پاکستان

عمران خان کا مطالبات نہ ماننے پر حکومت کو دھمکی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کل 22 دسمبرتک ہمارے مطالبات پر بات چیت کے لیے کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو بیرون ملک پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کردوں گا

اسلام آباد (کھوج نیوز)عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا پیغام سامنے لایا۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کا موقف ہے کہ حکومت بات چیت کرنے میں سنجیدہ نہیں لگ رہی، ہمارے دو مطالبات تسلیم کیے جانے چاہییں، جن میں ایک بے گناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دوسرا 9 مئی اور26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کل تک مذاکرات کا آغاز ہو جاتا ہے تو میں ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال موخرکردوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button