پاکستان

پاکستان کی اہم شاہراہ بند ،بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی

ضلع کرم میں پشاور پارا چنار مرکزی شاہراہ بند، اشیائے خورونوش سمیت روز مرہ استعمال کی اشیا ختم

پشاور (کھوج نیوز )پاکستان کے ضلع کرم میں پشاور پارا چنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 75 روز گزر گئے۔راستوں کی بندش سے بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں، اشیائے خورونوش سمیت روز مرہ استعمال کی اشیا ختم ہوچکی ہیں۔کرم اور پاراچنار کے شہریوں نے پریس کلب کے باہر خیمے لگا کر احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں، شدید سردی کے باعث مظاہرین مشکلات میں مبتلا ہوگئے۔اس بارے میں کرم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث راستے بند ہیں۔ جب کے ذرائع کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات ختم ہونے سے ضلع کرم میں اب تک 50 بچے دم توڑ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button