پاکستان

مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے پروگرام کا آغاز کر دیا

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے چار ارب کی خطیر رقم سے طلبہ کے لیے سکا لر شپ پروگرام کا آغاز کر دیا

لاہور (کھوج نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سکالر شپ پروگرام کے دوسرے فیز کا آغاز کر دیا۔چیف منسٹر ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 30ہزار طلبہ کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ ان میں پنجاب 65یونیورسٹیوں،12میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج،359کالج کے طلبہ چیف منسٹر ہونہار سکالر شپ حاصل کررہے ہیں۔ اس سکا لر شپ پرو گرام کا ہجم چار ارب روپے ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کے لیے اتنی خطیر رقم سے ہونہار سکا لر شپ کا آغاز کیا۔

ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت سالانہ 30,000سکالرشپ دی جائیں گی۔ چارسال میں جس کی تعداد 120,000ہوگی۔اس سکالرشپ کے ذریعے ہونہار طلبہ مالی حالات کی فکر کے بغیر اعلی تعلیم بہترین اداروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت طلبہ کے 100 فیصد تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہوں گے۔اس پروگرام کے تحت 68 مختلف شعبہ جات میں طلبہ کے لئے سکالرشپ رکھی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 22 سال سے کم عمر طلبہ جن کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہے اور ان کے گھر کی ماہانہ انکم 3 لاکھ سے کم ہے وہ اس پروگرام کے لئے اہل ہیں۔ہونہار سکالرشپ پروگرام میں شفافیت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے تمام درخواستیں آن لائن پورٹل پر موصول اور پراسیس کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button