مذاکراتی کمیٹی سے علی امین گنڈا پور کی چھٹی مگر کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو احتجاج کے دوران اکیلے چھوڑ کر بھاگ جانا اور ان کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے ان کو مذاکراتی کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہدایت پر بنائی جانے والی مذاکرتای کمیٹی سے علی امین گنڈا پور کی چھٹی کیوں کروائی گئی؟ وجہ سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پر بنائی جانے والی مذاکراتی کمیٹی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی شمولیت نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو احتجاج کے دوران سنجانی سے اسلام آباد کی طرف سے ناصرف لے کر گئے بلکہ ان کو وہاں پر اکیلے چھوڑ کر بھی بھاگ نکلے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو کمیٹی میں شامل نہ کرنے کی دوسری وجہ ان کی دوغلی پالیسی ہے کیونکہ یہ حکومتی نمائندوں سے ملاقات میں کبھی بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر کوئی بات نہیں کرتے جبکہ یہ صرف اور صرف باتیں ہی کرتے ہیں عملی اقدامات کوئی نہیں کرتے۔