پاکستان
پولیو کے وار برقرار ، مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟
رواں برس کے دوران ملک بھر سے مجموعی طور پر پولیو کیسز کی تعداد 65 ہوگئی ہے

کوئٹہ ( کھوج نیوز)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد رواں برس کے دوران ملک بھر سے مجموعی طور پر پولیو کیسز کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔