پاکستان
9مئی حملہ کیس، کون سے 2ملزمان کے اشتہارات جاری کیے گئے؟ نام بھی سامنے آگئے
انسداد دہشت گردی عدالت نے غیر حاضر 2 ملزمان محمد عاصم اور شہیر سکندر کے اشتہارات جاری کیے اور دونوں ملزمان کو 24 جنوری تک پیش ہونے کا وقت دے دیا

راولپنڈی (کھوج نیوز)9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں کون سے 2ملزمان کے اشتہارات جاری کیے گئے ہیں ؟ اس حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت نے نام اور تصویر جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے غیر حاضر 2 ملزمان محمد عاصم اور شہیر سکندر کے اشتہارات جاری کیے اور دونوں ملزمان کو 24 جنوری تک پیش ہونے کا وقت دے دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمان پیش نہیں ہوتے تو اشتہاری قرار دیے جائیں گے اور ان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔ دونوں ملزمان جی ایچ کیو حملہ کیس کے مقدمے میں مسلسل غیر حاضر ہیں۔