پاکستان

چوہدری برادران کے لیے عدالت سے بری خبر،گرفتاری کا خدشہ

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑ پیش رفت ،عدالت نے بیرون ملک میں موجود مونس الہی کی گرفتاری کے ہدایت

لاہور(کھوج نیوز )ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت،بیرون ملک میں موجود مونس الہی کی گرفتاری کے لیے اقدامات کی ہدایت۔اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الہی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے تحریری حکم نامے میں قرار دیا کہ مونس الہی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ اقدامات کیے جائیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے پرویز الہی کے حوالے سے قررا دیا کہ پرویز الہی نے بریت کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے پرویز الہی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔عدالت مزید سماعت 20 جنوری کو کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button