پاکستان

عمران خان کیا کچھ کر سکتے ہیں؟ خواجہ آصف نے حکومت کو کیوں خبردار کیا؟

بندہ قید ہو، مقدمات میں رل رہا ہو پھر مذاکرات کی بات کرے تو تھوڑا غور کرلینا چاہیے، وہ لوگوں کو استعمال کرتا ہے، مذاکرات ضرور کریں لیکن وارننگ دے رہا ہوں کہ استعمال نہ ہوجائیں

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کیا کچھ کر سکتے ہیں؟ مسلم لیگ ن کے رہنماء و وزیر دفاع خواجہ آصف نے حکومت کو کیوں خبردار کیا؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بندہ قید ہو، مقدمات میں رل رہا ہو پھر مذاکرات کی بات کرے تو تھوڑا غور کرلینا چاہیے، وہ لوگوں کو استعمال کرتا ہے لہذا مذاکرات ضرور کریں لیکن وارننگ دے رہا ہوں کہ استعمال نہ ہوجائیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ ن لیگ، پیپلز پارٹی میں بڑی تلخیاں ہوئیں، خواجہ رفیق کا خون پی پی کے لوگوں کے ہاتھوں پر ہے لیکن نواز شریف اور بے نظیر نے خلوص سے میثاقِ جمہوریت پر دستخط کیے، رواداری، برداشت اور لحاظ کو بڑھاوا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق اور پی ٹی آئی میں سے تو ہوا بھی نہیں نکل رہی، ان کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں، جس دن سیاست قبلہ رو ہوجائے سب اچھا ہوجائے گا، ہمارا قبلہ کبھی راولپنڈی تو کبھی عدلیہ کی طرف ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کا جج16 لاکھ تنخواہ لیتا ہے، ہماری ایک لاکھ58ہزار تنخواہ ہے، جج مر جائے تو بیوی کو بھی تنخواہ ملتی رہتی ہے، جس ملک کی عدلیہ کمپرومائز ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button