پاکستان

تحریک انصاف حکومت کے سامنے کیا مطالبات رکھنے جا رہی ہے ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اور جیلوں میں بند کارکنوں کی رہائی کے تحریری مطالبات حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے

اسلام آباد (کھوج نیوز)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جس کے لیے پی ٹی آئی نے مشاورت کے بعد دو مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اور جیلوں میں بند کارکنوں کی رہائی کے تحریری مطالبات حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے۔

اس سے قبل حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے تاہم اس میں تحریک انصاف کی کمیٹی کے نامزدہ کردہ تمام اراکین موجود نہیں تھے۔پہلے اجلاس میں حکومت نے تحریک انصاف کو کہا تھا کہ وہ آئندہ اجلاس میں اپنے مطالبات تحریری طور پر سامنے لائے، جس کے بعد غور کیا جائیگا کہ کون سی بات مانی جاسکتی ہے اور کون سی نہیں۔آج سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوسرے دور میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان شریک ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button