پاکستان
فتح جنگ کے قریب مسافر بس حادثہ، ”کھوج نیوز” کی خبر پر ایکشن، بے سہارا مریضوں کی سنی گئی
''کھوج نیوز'' کا نیشنل کنٹرول روم میں رابطہ ہونے کے بعد فوری ایکشن لینے پر بے سہارا مریضوں کے لواحقین ان کے پاس مختلف اسپتالوں میں پہنچ گئے

فتح جنگ(کھوج نیوز) موٹروے ایم 14پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثہ، ”کھوج نیوز ” کی خبر پر ایکشن لے لیا گیا جس کے بعد بے سہارا مریضوں کی سنی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 14پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثہ میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 22 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو علاج کے لئے مختلف اسپتالوں میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ ”کھوج نیوز” نے اس خبر پر ایکشن لیتے ہوئے نیشنل کنٹرول روم سے رابطہ کیا جس کے بعد نیشنل کنٹرول روم کی ٹیم ایکشن میں آگئی اور انہوں نے ریسکیو 1122، محکمہ پولیس اور اسپتالوں میں رابطہ کرنے کے بعد زخمی ہونے والوں کی اطلاع ان کے لواحقین کو دی کہ وہ کس کس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔