پاکستان

عمران خان کی رہائی یا بنی گالہ منتقلی؟ سینئر صحافی اعزاز سید نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تاحال ممکن نہیں، اڈیالہ جیل راولپنڈی سے بنی گالہ منتقل کیے جانے کا قوی امکان ہے: سینئر صحافی اعزاز سید کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی یا بنی گالہ منتقلی؟ اس حوالے سے سینئر صحافی اعزاز سید نے تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالا ہے جو ایک بڑی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے لئے رہائی ممکن نہیں ہے کیونکہ ان کے خلاف بہت سے ایسے معاملات ہیں جو بہت سنجیدہ ہیں اور یہ بھی توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کے خلاف کیسز ملٹری کورٹس میں بھی چلیں گے ۔ سینئر صحافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے بنی گالہ منتقل سب جیل قرار دے کر منتقل کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button