پاکستان

سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں دینے والوں کے گرد گھیرا تنگ ، وزیراعظم نے خبردارکردیا

سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان نہ روکا تو تمام کاوشیں دریا برد ہوجائیں گی، وزیراعظم

اسلام آباد (کھوج نیوز ) وزیراعظم شہبازشریف نے اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہاڈیجیٹل محاذ پرپاکستان کیخلاف زہر اگلا جارہاہے،دوست نمادشمن پاکستان کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔بلوچستان میں پاکستان مخالف سازشیں کی جارہی ہیں،جھوٹ کوسپورٹ کررہے ہیں،حقائق کومسخ کررہے ہیں، اسلام آبادپر جو یلغارہوئی سوشل میڈیا نے جھوٹ کاطوفان اٹھایا گیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ رینجرز کے جوانوں کے بارے میں جھوٹی خبریں بنائی گئیں،جوقربانی دے رہے ہیں وہ بھی ماؤں کے سپوت ہیں،جوان قربانیوں کورائیگاں جانیکاسوچ رہے ہیں ان کی بھول ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور دہشتگردی سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انسدادِدہشت گردی مہم سے متعلق وفاقی حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کیلئے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button