پاکستان

پاکستانی معیشت میں بڑی اڑان ، اسٹیٹ بینک سے بڑی خبر آگئی

ملکی بینکوں میں ڈالر ڈیپازٹس میں اچانک اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈالر ڈیپازٹس 4 ارب 70 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں

کراچی ( کھوج نیوز )اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی )نے کہا ہے کہ ملکی بینکوں میں ڈالر ڈیپازٹس میں اچانک اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈالر ڈیپازٹس 4 ارب 70 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہفتہ وار اعدادو شمار کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگی کے باعث اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے تاہم بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں ایک ہفتے میں 18 کروڑ ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس اب 4 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوکر 11 ارب 71 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق بینکوں میں ڈالر ڈیپازٹس بڑھنے کے باعث ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کم ہونے سے بچ گئے ہیں، اس طرح اب پاکستان کے ڈالر ریزرو 3 ارب 72 کروڑ ڈالر بڑھ کر 16 ارب 40 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button