پاکستان
عوام کے لیے خوشخبری ،پاکستانی برآمدات میں تاریخی اضافہ
سال 2024 میں کینیا میں پاکستانی برآمدات میں تا ریخی اضافہ ہوا ہے،برآمدات میں اضافہ ہو کر 42کروڑ 10لاکھ ڈالر ہو جائیں گی،جام کمال

اسلا م آباد ( کھوج نیوز )وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ سال2023 میں کینیا کو برآمدات کا حجم 31 کروڑ ڈالر تھا،سال 2024 میں برآمدات بڑھ کر 42 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئیں، کینیا کو برآمدات گزشتہ پانچ سال کا سب سے بڑا اضافہ ہے،یہ کامیابی وزارت تجارت،ٹی ڈی اے پی اورہائی کمیشن کی ٹیم ورک کانتیجہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمرشل قونصلرعدیلہ یونس کی قیادت میں کینیا میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپورتشہیر کریں گے۔ ڈی اے پی کی نمائشوں نے پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اہم کرداراداکیا،یہ ترقی مشرقی افریقہ میں ہماری تجارت کو بڑھائیگی، یہ ترقی چائے درآمدی بل کو بھی کم کرے گی۔



