بانی پی ٹی آئی عمران خان پر جیل میں اب تک کتنا خرچہ ہوا؟ ملک بھر میں نئی بحث چھڑ گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران 55 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان پر جیل میں اب تک کتنا خرچہ ہوا؟ اس حوالے سے اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں نئی بحث کاآغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے جیل میں عمران خان پر 55 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے ہیں۔ عمران خان کے قید خانے کے ارد گرد 26 سکیورٹی گارڈز تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ 5 ایجنسی کے آپریٹرز جیل کے باہر تعینات ہیں جو سکیورٹی معاملات دیکھ رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی اہلکاروں کو تنخواہوں کی مد میں5 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔ جبکہ عمران خان کے قید خانے کو ارد گرد سے بہتر بنانے کے لیے 2 کروڑ روپے کا خرچ آیا۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق عمران خان کے لوازمات اور کھانے پینے پر 5 لاکھ روپے ماہانہ جبکہ سیکیورٹی پر 12 لاکھ روپے ماہانہ خرچ آتا ہے۔ عمران خان کے کھانے پینے کا روزانہ کی بنیاد پر خرچہ 32 ہزار روپے ہے۔ جو کہ حکومت پاکستان کو برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ عمران خان کے اڈیالہ جیل میں قائم بینک میں بھی 2 کروڑ روپے سے زائد رقم موجود ہے۔ اور وہ جتنے اخراجات کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔