ڈی جی خان میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، عثمان بزدار کو بھی جیل یاترا بھیجنے کی تیاری مکمل
فرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری کے لیے 9 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ کیے، 9کروڑ 90 لاکھ روپے سے فرنیچر اور دیگر اشیائے ضرورت کی کسی سطح پر تصدیق نہ ہوسکی

لاہور(کھوج نیوز) ڈی جی خان میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی جیل یاترا پر بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں میں سرکاری فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کییگئے، سرکاری اسکولوں میں رقم خرچ کرنیکی با ضابطہ منظور ی بھی نہیں لی گئی۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 2020-21ء میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے فرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری کے لیے 9 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ کیے، 9کروڑ 90 لاکھ روپے سے فرنیچر اور دیگر اشیائے ضرورت کی کسی سطح پر تصدیق نہ ہوسکی۔ رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگی کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ اتھارٹی ڈی جی خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔