71ہزار سے زائد پاکستانیوں کی نیشنلٹی ختم’ وجوہات کیا بنیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی
پانچ برسوں میں سب سے زیادہ 25981 شناختی کارڈ کے پی سے بلاک کئے گئے' بلوچستان سے 20583 ، پنجاب سے 13564 ، سندھ 9677 کارڈ بلاک کئے گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) نادرا کی جانب سے 17ہزار سے زائد پاکستانیوں کی نیشنلٹی ختم کر دی گئی ان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کیا وجوہات بنیں؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا نے شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دی ہے ۔رپورٹ میں پانچ سال کے دوران 71 ہزار 849 شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نادرا نے مختلف الزامات پر شہریوں کے کارڈ بلاک کئے گئے، تفصیلی انکوائری کی بنیاد پر بلاک کئے گئے۔
رپورٹ میں کہنا تھا کہ پانچ برسوں میں سب سے زیادہ 25981 شناختی کارڈ کے پی سے بلاک کئے گئے’ بلوچستان سے 20583 ، پنجاب سے 13564 ، سندھ 9677 کارڈ بلاک کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق پانچ برسوں کے دوران اسلام آباد سے 1370، آزادکشمیر سے 446 اور گلگت بلتستان سے 228 کارڈ بلاک کئے گیے۔اس کے علاوہ نادرا نے پانچ برسوں میں کینسل شدہ 44460 شناختی کارڈز بحال کئے۔ نادرا نے تصدیقی عمل ہونے پر 44460 شناختی کارڈوں کو بحال کیا تاہم نادرا بلاک شدہ 13 ہزار618 کارڈوں کو تصدیقی عمل سے گزار رہا ہے۔