آرمی چیف کی سیاسی رہنمائوں سے ملاقات، کیا کیا معاملات طے پائے؟ تفصیل آگئی
آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں میں وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، فیصل کریم کنڈی، امیر جماعتِ اسلامی ، عطا الرحمن' ایمل ولی خان سمیت دیگر شامل تھے

پشاور (کھوج نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سیاسی رہنمائوں سے ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات میں کیا کیا معاملات طے پائے؟ اس حوالے سے تفصیلی خبر سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جس میں صوبے کی سکیورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف سیاسی اتفاقِ رائے اور عوامی حمایت ناگزیر ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے سیاسی رہنماں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔ آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں میں وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عطا الرحمن، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ایمل ولی خان، سابق وزیرِ اعلی محمود خان، سابق وزیرِ داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ اور سابق وزیرِ اعلی امیر حیدر خان ہوتی بھی شامل تھے۔ وفاقی حکومت کی نمائندگی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کی۔