پاکستان

پیپلز پارٹی بھی ن لیگ کیخلاف میدان میں آگئی، حکومت کو بڑی دھمکی دیدی

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا بھی سپیشل آڈٹ کروانے اور فیصل آباد کے گداموں میں 2400 میڑک ٹن کے خرد برد پر ٹھیکے دار کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم دیا : کمیٹی کا فیصلہ

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے خلاف میدان میں آگئی ہے اور حکومت کو خطرناک نتائج کی دھمکی دے دی ہے جس کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نمبر دو کے چیئرمین سید علی حیدر گیلانی کی صدارت میں اہم فیصلے ہوئے جس میں نشتر ہسپتال کے بعد پبلک اکاونٹس کمیٹی نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا بھی سپیشل آڈٹ کروانے کا حکم دے دیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نمبر 2 نے گزشتہ پانچ سال کے اخراجات کا سپیشل آڈٹ کروانے کا حکم دے دیا اور کمیٹی نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق وی سی کے مقرر کردہ ملازمین کو اضافی چارج کے تعیناتی پر سخت نوٹس لیا ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نمبر 2 کے چیئرمین سید علی حیدر گیلانی نے یونیورسٹی میں خلاف قانون، من پسند افراد کی بھرتی اور بد عنوانی پر انکوائری کا حکم دینے کے ساتھ یونیورسٹی میں ملازمین سے چودہ کروڑ روپے سے زائد کی واجبات کی وصولی بنانے کا حکم بھی دے دیا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی نے فیصل آباد کے گداموں میں 2400 میڑک ٹن کے خرد برد پر ٹھیکے دار کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم دیا اور کمیٹی نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے مہنگا بیج کر سستا سستے داموں بیچنے پر انکوائری کا حکم دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button