پاکستان

جسٹس یحییٰ آفریدی ایک ہفتے کے لئے چھٹی پر چلے گئے ‘ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بینچ تشکیل

جسٹس یحییٰ آفریدی نجی مصروفیات کی بناء سے چھٹی پر ہیں اور رواں عدالتی ہفتہ کے دوران کسی بنچ کا حصہ نہیں ہونگے' جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بینچ تشکیل دیدیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ایک ہفتے کے لئے رخصت پر چلے گئے ہیں جس کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحی آفریدی رخصت چلے گئے ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ نجی مصروفیات کی بنا سے چھٹی پر ہیں اور رواں عدالتی ہفتہ کے دوران کسی بنچ کا حصہ نہیں ہونگے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہی موجود ہونگے،دوسری جانب کاز لسٹ کے مطابق بنچوں کی ترتیب تبدیل کردی گئی ہے اور جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عقیل پر مشتمل دو رکنی بنچ قائم کرکے اسے بنچ اول کا درجہ دیدیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button