پاکستان
کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جائے گا: نوازشریف نے بڑا اعلان کر دیا
انہوں نے ریاست پر حملہ کیا ہے تو ان کے کہنے پر جوڈیشل کمیشن کیوں بنائیں یہ اپنے گناہوں کا حساب دیں گے اور ان کو کسی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی: نوازشریف

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان چلنے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا کوئی ڈیل نہیں ہوگی ان کے سارے کیسز 9مئی اور فوج کے خلاف ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریاست پر حملہ کیا ہے تو ان کے کہنے پر جوڈیشل کمیشن کیوں بنائیں یہ اپنے گناہوں کا حساب دیں گے اور ان کو کسی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی۔ سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ 190ملین پائونڈ کیس میں ان کو کرپشن پر سزا ہوئی ہے اس میں ہمارا کوئی لینا دینا نہیں لہٰذا یہ جانے اور عدالت ۔