9اضلاع سے آنے والے افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی ،سخت نگرانی کی ہدایت
ایف آئی اے کی جانب سے 9 اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے،ان اضلاع میں منڈی بہا الدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، بھمبر، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور شیخوپورہ شامل ہیں

اسلام آباد (کھوج نیوز )ایف آئی اے کو ایئرپورٹس پر 9 شہروں سے آنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی ہے، پہلی بار سفر کرنے والے 15 سے 40 سال کے مسافروں کی نگرانی کی جائے۔تفصیلات کے مطابق 2 غیرملکی نجی ایئرلائنز کے نوجوان مسافروں کی سخت چیکنگ، 16 ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کی پروفائلنگ کا بہتر نظام بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ممالک میں آذربائیجان، ایتھوپیا، سینیگال، کینیا، روس، سعودی عرب اور مصر شامل ہیں۔ لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق، ترکی، قطر، کویت اور کرغزستان جانے والے بھی ریڈار پر ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے 9 اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ منڈی بہا الدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، بھمبر، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور شیخوپورہ شامل ہیں۔ایڈوائزی کے مطابق مسافروں کی تمام دستاویزات بشمول واپسی کے ٹکٹ، ہوٹل بکنگ کی اچھی طرح جانچ کی جائے، وزٹ یا سیاحتی ویزوں پر جانے والوں کی توجہ کے ساتھ تمام دستاویزات چیک کی جائیں۔
سفری مقصد اور مالی انتظامات کا پتہ لگانے کے لیے مشکوک مسافروں کے سخت انٹرویوز کا حکم دیا گیا ہے، امیگریشن افسران کیسز کا تفصیلی ریکارڈ رکھیں، مشکوک معاملے کی فوری اطلاع دیں۔