سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ،وزیر اعلی کی اہم ہدایات
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے،جرائم کی نوعیت کے مطابق سر کی قیمت دو لاکھ سے ایک کروڑ تک مقر ر کی گئی ہے

لاہور(کھوج نیوز )پنجاب حکومت نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، فرقہ واریت، دھماکہ خیز مواد کی ترسیل، سہولت کاری، اغوا برائے تاوان و قتل میں ملوث اشتہاریوں پر ہیڈمنی مقرر کی گئی ۔صوبہ بھر میں 130 اشتہاریوں پر ہیڈ منی مقرر کی گئی بلیک بک ( انوسٹی گیشن ونگ) کے 101 اشتہاریوں پر ہیڈمنی مقرر کی گئی ۔ریڈ بک ( سی ٹی ڈی ونگ) کے 13 اشتہاریوں پر ہیڈ منی/ ریوارڈ منی مقرر کی گئی، ریڈ بک میں شامل 16 اشتہاریوں کی ہیڈ منی/ ریوارڈ منی میں اضافہ کیا گیا ۔جرائم کی نوعیت کے مطابق اشتہاریوں کے سر کی قیمت 2 لاکھ سے1کروڑ تک مقرر کی گئی ہے۔
کچے کے ڈاکوؤں کی ہیڈ منی تین کیٹیگریز میں بالترتیب 1کروڑ، 50 لاکھ اور 25 لاکھ مقررکی گئی ہے۔ ریوارڈ منی پولیس ٹیم، گرفتاری میں مدد کرنے والے افراد میں تقسیم کی جائے گی۔