وزیراعظم شہباز شریف کا نوازشریف کے خلاف بڑا فیصلہ، نیا پینڈورا باکس کھل گیا
شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کو دوبارہ وزارت دفاع کے ماتحت کرنے جب کہ نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی سمری پیش کی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد نیا پینڈورا باکس کھل گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف گذشتہ روز کابینہ کا اجلاس بلایا جس میں وفاقی اداروں میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔ علاوہ ازیں ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع کے ماتحت کرنے جب کہ نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی سمری پیش کی گئی۔ بعد ازاں وفاقی کابینہ نے قومی اقلیت کمیشن ایکٹ 2024 کی منظوری دیدی ۔ علاوہ ازیں کابینہ نے نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے اور ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دیدی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے 2013ء میں ایوی ایشن کو الگ ڈویژن بنایا تھا یہ پہلے وزارت دفاع کا حصہ ہوا کرتاتھا پی آئی کا جو بورڈ تھا اس کا سربراہ سیکرٹری دفاع ہوا کرتا تھا جو فوجی جرنیل ہوتا تھا۔