پاکستان
گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ،پہلی پرواز کہاں روانہ ہوئی ؟
نیوگوادر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ،پہلی پرواز گوادر سے مسقط کے لیے روانہ ہوئی ہے

گوادر(کھوج نیوز ) گو ادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح 20جنوری کو وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے کیا تھا اور پہلی پرواز کراچی سے گوادر آئی تھی لیکن آج نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا بھی آغاز ہوگیا۔
نوتعمیر ایئر پورٹ سے قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز پی کے 197 صبح 9 بج کر 41 منٹ پر مسقط کے لیے روانہ ہوئی جبکہ مسقط سے یہی اے ٹی آر طیارہ پرواز پی کے 198 کے طور پر دوپہر کو گوادر آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق یہ طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا۔ اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہوگی۔ نیوگوادر ایئر پورٹ پر فی الحال قومی ائر لائن کی پروازیں ہی پر چلائی جا رہی ہیں۔



