پاکستان

پولیس افسران و اہلکاروں میں بہتری کارکردگی پر تعریفی اسناد اور لیٹرز تقسیم

ایس پی صدر غیور احمد خان، اے ایس پی آپریشنز ٹاؤن شپ 'پولیس اسٹیشنز گرین ٹاؤن، نواب ٹاؤن، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے ایس ایچ اوز اور اہلکاروں کو بھی تعریفی اسناد سے نوازا گیا

لاہور(کھوج نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صدر ڈویژن کے افسران و اہلکاروں میں بہتری کارکردگی پر تعریفی اسناد اور لیٹرز سے نوازا اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی صدر غیور احمد خان، اے ایس پی آپریشنز ٹاؤن شپ خدیجہ عمر کو تعریفی لیٹرز دئیے گئے اور پولیس اسٹیشنز گرین ٹاؤن، نواب ٹاؤن، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے ایس ایچ اوز اور اہلکاروں کو بھی تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس پی صدر کی زیر قیادت پولیس ٹیموں نے گھروں، بنکوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ کو کیفرکردار تک پہنچایا، گینگ لاہور، ملتان، خانیوال، وہاڑی، اوکاڑہ میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا اور گینگ ڈکیتی کیلئے پولیس، ریسکیو، دیگر سکیورٹی اداروں کی یونیفارم، چھینی ہوئی موٹر سائیکلز استعمال کرتا تھا ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار گینگ سے درجنوں موٹر سائکلیں، گاڑیاں، اسلحہ، مختلف سکیورٹی اداروں کے یونیفارم بھی برآمد کیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی صدر ڈویژن و ٹیموں کو بہترن کارکردگی پر شاباش دی اور کہا کہ آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، اسلحہ کے زور پر ڈکیتی، چوری، راہزنی کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کاروائیاں کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button