بلاول، ٹرمپ ناشتہ، میزبان کون؟ تفصیلات منظر عام پر آگئی
ٹرمپ اس تقریب میں خود ایک مہمان کے طور پر آئیں گے اور مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کریں گے'دنیا بھر سے اہم ترین لوگوں کو اس ناشتے میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ناشتہ ‘ میزبان کون ہوگا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نیشنل پریئر بریک فاسٹ فانڈیشن National Prayer Breakfast Foundation کے ناشتے کی دعوت میں شرکت کریں گے۔ صدر ٹرمپ نہ تو اس ایونٹ کے میزبان ہیں اور نہ ہی دعوت دے سکتے ہیں۔ ٹرمپ اس تقریب میں خود ایک مہمان کے طور پر آئیں گے اور مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کریں گے۔دنیا بھر سے اہم ترین لوگوں کو اس ناشتے میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی دعوت دی جاتی تھی۔ بے نظیر بھٹو کو چونکہ پتا تھا کہ یہ امریکی صدر یا وائٹ ہاس کا ناشتہ نہیں ہوتا بلکہ ایک کونسل آف چرچز اور کانگریس کا ایونٹ ہوتا ہے اس لیے محترمہ ان صحافیوں سے ناراض ہوتی تھیں جو اسے امریکی صدر یا وائٹ ہاس کا ناشتہ لکھتے تھے۔ اب نیشنل پریئربریک فاسٹ فاؤنڈیشن کا نام سے علیحدہ ادارہ بن گیا ہے جو اس ایونٹ کا اہتمام کرتا ہے۔