پاکستان
عمران خان کا ایک بار پھر یوٹرن، دوبارہ مذاکرات کیلئے بڑی شرط عائد کر دی
پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں آنے والے ڈیڈ لاگ دور کرنے اور مذاکرات کے چوتھے دور سے قبل عمران خان نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھ دی

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا ایک بار پھر یوٹرن، دوبارہ مذکرات کے لئے بڑی شرط عائد کر دی جس کے بعد ملک سیاست میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں آنے والے ڈیڈ لاگ دور کرنے اور مذاکرات کے چوتھے دور سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھ دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق حتمی مؤقف ملاقات کے بعد دیں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے مذاکرات کے لیے 28 جنوری سے پہلے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط عائد کر دی ہے۔