پاکستان

کراچی سے زیادہ ٹیکس کلیکشن کیوں ہوتی ہے ؟چیئرمین ایف بی آر نے راز بتا دیا

کراچی میں تمام بڑے برانڈ ز کے ہیڈ کو ار ٹرز ہیں جس کی وجہ سے وہاں ٹیکس زیادہ اکٹھا ہوتا ہے

کراچی(کھوج نیوز) کراچی کے بعد لاہو ر پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اور اکثر افراد کا کہنا ہے کہ لاہور میں کراچی سے کم ٹیکس کلیکشن ہوتی ہے ۔اس حوالے سے یہ سوال چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پیپسی، کوک، حبیب بینک وغیرہ کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہیں، اس وجہ سے کراچی میں ٹیکس زیادہ جمع ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا حبیب بینک کا ہیڈکوارٹر آئی آئی چندریگر روڈ پر ہے۔ اس علاقے سے جتنا ٹیکس جمع ہوتا ہے وہ کسی بھی ایک تحصیل سے زیادہ ہوتا ہے، جب کہ حبیب بینک کی برانچز تو پورے ملک میں ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا جہاں جہاں ہیڈکورٹرز ہوں گے وہاں ٹیکس زیادہ ہوگا، لیاقت آباد بھی ان میں سے ایک ہے۔ کراچی میں ویسے بھی بزنس ہے۔ کراچی ہمارا کمرشل کیپیٹل ہے، ہماری بندرگائیں کراچی میں موجود ہیں ایک کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دوسری پورٹ قاسم ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button