پاکستان
پالیسی ریٹ میں کمی ،وزیر اعظم کا بڑا بیان سامنے آگیا
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اسٹیٹ بینک کاپالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز)آج اسٹیٹ بینک کی جانب پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اسٹیٹ بینک کاپالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے ،پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کم افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ میں پر امید ہوں آئندہ مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی اور معیشت کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔