پاکستان
سونے کی قیمت میں یکدم حیران کن کمی، نئی قیمت کیا ہے؟ جانیئے
ملک میں آج فی تولہ سونا 2700 روپے سستا ہوا ' نئی قیمت 2لاکھ 86ہزار 400 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 45ہزار 541روپے ہو گئی ہے

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں یکدم حیران کن کمی آئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت کیا ہو گئی ہے اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ ملک میں آج فی تولہ سونا 2700 روپے سستا ہوا ہے۔ 2700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 315 روپے سے کم ہوکر 2 لاکھ 45ہزار541 روپے ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ26 ڈالرکم ہوکر 2 ہزار 741 ڈالر فی اونس ہے۔