پاکستان

پیکا ایکٹ بل سے متعلق وفاقی وزیر کی اہم پریس کانفرنس ، کیا ایکٹ کو چیلنج کیا جا سکے گا؟

وفاقی وزیر عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ اس آرڈرکو کو رٹ پٹیشن کے ذریعے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جا سکے گا،رٹ پٹیشن اور ٹربیونل میں پرائیویٹ ممبرز کا حق موجود ہے اور صحافی بھی موجود ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کا بنیادی مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچائے جانے والے نقصانات کا تدارک کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ قانون کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے فیک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر جعلی خبریں، ہراسانی، بچوں سے بدسلوکی جیسی نامناسب خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ملکی سا لمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس آرڈر کو رٹ پٹیشن کے ذریعے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جا سکے گا۔رٹ پٹیشن اور ٹربیونل میں پرائیویٹ ممبرز کا حق موجود ہے اور صحافی بھی موجود ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں بھی اپیل کا حق بھی موجود ہے۔ابھی اس کے رولز بننے ہیں، اس میں مشاورت کی گنجائش موجود ہے۔مشاورت میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انھوں نے کہا کہ اگر اس ایکٹ میں کوئی ایک متنازعہ شق ہے تو سامنے لائیں، ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button