پاکستان

وزیراعلی پنجاب کا سپیشل بچوں کیلئے اہم اقدامات، والدین کے لیے آسانی

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا سپیشل بچوں کیلئے سپیشل پراجیکٹس اپنے آخری مراحل میں داخل ،وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹزم سکول کے قیام سے والدین پر مالی بوجھ کم ہوگا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا سپیشل بچوں کیلئے سپیشل پراجیکٹس اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں ۔ترجمان وزیر اعلی آفس کا کہنا ہے کہ لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیاجائے گا ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں میں 10 آٹزم یونٹس قائم کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازکی ہدایت پر سپیشل طلبہ کے لیے 9,206 معاون آلات کی فراہمی کی جائے گئی۔ سپیشل طلبہ کو 7,702 آلات سماعت، 360 وہیل چیئرز، 300 واکرز، 344 بیساکھیاں اور 500 سفید چھڑیاں دی جائیں گئیں ۔

سپیشل ایجوکیشن سسٹم کی بہتری کے لیے 35 سکولوں کو مڈل سے سیکنڈری لیول، پرائمری سکول کی مڈل لیول پر اپ گریڈکیا جائے گا۔ترجمان وزیر اعلی آفس کا کہنا ہے کہ سپیشل ایجوکیشن کے بچوں کیلئے کلاس 5تک خصوصی نصاب کی تیاری کی جارہی ہے۔ سماعت سے محروم بچوں کے لیے ترجمہ القرآن کا خصوصی نصاب متعارف کرایا گیا ہے۔

سپیشل بچوں کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سپیشل بچے ہمارے لئے سپیشل ہیروکی مانندہیں۔سپیشل ایجوکیشن مراکز اور سسٹم میں بہتری کا ہدف ہرصورت پوراکریں گے ۔ پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کے قیام سے والدین پر مالی بوجھ کم ہوگا۔ وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ سپیشل بچوں کی بحالی کا مقصد انہیں معاشرے کا مفید اورکارآمد شہری بناناہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button