صوبائی وزیر تعلیم کاطلبا ء کے لیے بڑا اعلان
صوبائی وزیر تعلیم نے پوزیشن لینے والے طلبا کو 5، 3 اور 1 لاکھ انعام کا اعلان کیا ،اس کے علاوہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبا کیلئے بھی 50 پچاس ہزار روپے کیش پرائز کا اعلان بھی کیا

لاہور(کھوج نیوز )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی انٹرمیڈیٹ میں پوزیشن لینے والے طلبا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھاکہ دنیا کی بدلتی ترجیحات کے مقابلے کیلئے نوجوانوں میں ٹیکنالوجی کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر نوجوانوں کو سکالرشپ دے رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے ہر مستحق طالبعلم کے خوابوں کی تکمیل کی ذمہ داری لی ہے۔اسکالرشپس تقسیم کے دوران طلبا کی بہت دردناک کہانیاں سنیں۔والدین نے اپنی جمع پونجی بیچ کر بچوں کو تعلیم دلوائی۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے کہ وسائل کی وجہ سے کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ آئندہ 5 سالوں میں 50 فیصد میڈیکل سٹوڈنٹس کی فیس سکالرشپ سکیم سے ادا ہوگی۔نوجوانوں کی ترقی ہمارے ہر منشور میں شامل رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپ کو ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر نہیں ملے، مگر ہمارا ہر وعدہ پورا ہوگا۔ صوبائی وزیر تعلیم کاکہنا تھا کہ آئندہ 5 سالوں میں یونیورسٹیاں ٹاپ رینکنگ میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیر تعلیم نے تینوں پوزیشن والے طلبا کو 5، 3 اور 1 لاکھ انعام کا اعلان بھی کیا۔اس کے علاوہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبا کیلئے بھی 50 پچاس ہزار روپے کیش پرائز کا اعلان بھی کیا۔




