پاکستان

سنیارٹی کا معاملہ، ہائیکورٹ ججز نے ایک بار پھر متحرک ، بڑا قدم اٹھا لیا

جسٹس محسن کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار' جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی ریپریزنٹیشن بھیجنے والوں میں شامل ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5ججز سنیارٹی کے معاملے پر ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں اور بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس اسلام آباد کو ریپریزنٹیشن بھی بھجوا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے سینیارٹی لسٹ کے خلاف ریپریزنٹیشن چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کوبھی ججز ریپریزنٹیشن کی کاپی بھجوا دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے گزشتہ روز ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس محسن کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار سینیارٹی کا معاملہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی ریپریزنٹیشن بھیجنے والوں میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کی جانب سے الگ سے ریپریزنٹیشن فائل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ججز کی ریپریزنٹیشن میں کہا گیا ہیکہ جج جس ہائی کورٹ میں تعینات ہوتا ہے اسی ہائی کورٹ کے لیے حلف لیتا ہے، آئین کی منشا کے مطابق دوسری ہائی کورٹ میں ٹرانسفر ہونے پر جج کو نیا حلف لینا پڑتا ہے، دوسری ہائی کورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے جج کی سینیارٹی نئے حلف کے مطابق طے ہوگی۔ عدالتی ذرائع نے کہا ہے کہ ججز کی جانب سے دائر ریپریزنٹیشن سینیارٹی سے متعلق ہے، ججز کے تبادلے سے کوئی تعلق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button