پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم یکجہتی کشمیر پر اہم پیغام

پاکستان کا بچہ بچہ نہتے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے:وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد(کھوج نیوز )وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ نہتے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔محسن نقوی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے جائز حقوق کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت کرتا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ کشمیری عوام کی آزادی کے راستے میں رکاوٹ ہے۔

پاکستان اقوام متحدہ کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کا حل چاہتا ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی آواز بن کر ان کی جدو جہد کا حصہ رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button