پاکستان

محسن نقوی نے کون سے مزدوروں کے ساتھ کھانا کھایا ؟تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا گیا اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا

لاہور (کھوج نیوز ) لاہور میں قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری تھا جسے اب مکمل کیا جا چکا ہے ۔چند روز قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس کے افتتاح پر میں اس میں کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ کھانا کھاؤں گا ۔تاہم تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم کی تکمیل پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا گیا ۔ محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی اور لنچ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button