سوشل ایشوز
اب تک کتنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جا چکے ہیں ؟اہم تفصیلات منظر عام پر آگئیں
لاہور میںخصوصی انسداد پولیو مہم میں اب تک 20 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ہیں

لاہور (کھوج نیوز ) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کی چوتھے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلی کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عظمی کاردار نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔اجلا س میں بریفنگ میں بتا یا گیا کہ لاہور میںخصوصی انسداد پولیو مہم میں اب تک 20 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ہیں۔لاہور میںچوتھے روز پانچ سال سے کم عمر 438124 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف تھا اجلاس میں بتایا گیا کہ 418840 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔333122 گھرانوں میں سے 301460 گھرانوں تک رسائی حاصل کی گئی۔




