پاکستان

وزیر اعلی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر سینئر صوبائی وزیر کا جائزہ اجلاس

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا،وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار دوگنا کرنے کا فیصلہ

لاہور(کھوج نیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار دوگنا کرنے کا فیصلہ ۔صوبے کی تاریخ میں پہلی بار آئندہ مالی سال کے لیے تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔اجلاس میں صوبے کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی ویری فیکیشن کے عمل کا بھی جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلا س میں وزیراعلی کے شروع کردہ منصوبوں کی رفتار، اب تک کی پیش رفت، فنڈز کے استعمال، شفافیت ، معیاراوررفتار کا تفصیلی جائزہ ۔

جائزہ اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے چئیرمین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ1250 بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن مکمل کرلی گئی.۔اجلاس میں 1200 ڈسپینسریوں کے قیام کی محکمہ صحت کے 432 منصوبے مکمل ہوگئے، دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ۔اجلاس کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ وزیراعلی کے اپنی چھت اپنا گھر کے تحت چار ماہ میں 80 گھر مکمل ہوگئے۔اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ریکارڈ قرض دئیے گئے۔
اس کے علاوہ اجلاس کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 50 ارب روپے استعمال ہوگئے، کسانوں نے ٹریکٹر زخریدے ہیں۔کسانوں کے لئے ساڑھے 9ارب کی ٹیوب ویل اسکیم کے تحت ڈھائی ارب روپے خرچ ،مزید 6 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے ایک سال میں بے مثال کام کیا ، محکموں کو بھی غیرمعمولی رفتار سے کام کرنا پڑے گا ۔انھوں نے کہا کہ وزیراعلی نے سوئے ہوئے محکموں کو جگایا ، ہر شعبے میں تاریخی فنڈنگ ہوئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button