پاکستان

ہراسگی سے متعلق کیس، جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ڈرائیور محمد دین کی اپیل مسترد کردی' ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے: جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا؟ انہوں نے کیس کا فیصلہ کیا سنایا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ڈرائیور محمد دین کی اپیل مسترد کردی۔ لیڈی ڈاکٹر نے اپنے ڈرائیور کیخلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا، محتسب نے ڈرائیور کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی تھی۔ گورنر پنجاب اور لاہور ہائیکورٹ بھی جبری ریٹائرمنٹ کیخلاف ڈرائیور کی درخواست مسترد کر چکے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں، مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔سپریم کورٹ کے سینئر جج نے مزید کہا کہ گلوبل جینڈرگیپ انڈیکس2024ء کے مطابق دنیاکے 146ممالک میں پاکستان کا 145 واں نمبرہے، امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button