پاکستان

گورنر خیبر پختونخوا کا وزیر اعظم شہباز شریف کو خط ،خط میں گورنر نے وزیر اعظم سے کیا کہا ہے ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے، جس میں اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام تبدیل کر کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنے کی درخواست کی ہے۔خط میں لکھا ہے کہ21 جون 2008 کو وزیرِاعظم نے ایئر پورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ 17جولائی 2008 کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنا محترمہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

گورنر کے پی کے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی قومی ہیروز کے نام پر ایئر پورٹس موجود ہیں، یہ اقدام شہید بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ثابت ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button