پاکستان
آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ،پاکستان کو کتنے ارب ڈالر ملیں گے ؟
آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر دے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز)آئی ایم ایف کا 4 رکنی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا، تکنیکی مذاکرات کا آغاز آج ہی ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وفد 2 روز تک پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔وفد نے آج صبح حکام سے وزارتِ خزانہ میں تعارفی ملاقات بھی کی ہے ۔ آئی ایم ایف کا وفد وفاق سمیت صوبوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
مذاکرات میں آئی ایم ایف گرین بجٹنگ کلائمٹ اور موسمیاتی تبدیلی کی ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر تبادلہ خیال ہو گا، وفد کلائمٹ بجٹنگ کے منصوبوں پر بھی بات چیت کرے گا۔پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے۔
حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے باقاعدہ درخواست کر رکھی ہے۔