پاکستان

بھارت کی جانب سے بی ایل اے کو مالی معاونت فراہم کیے جانے کا انکشاف

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تنظیموں کی مدد کر رہا ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تنظیموں، بشمول بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی مشن کی سیکنڈ سیکرٹری رابعہ اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کو ایسے ٹھوس شواہد فراہم کیے ہیں، جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارت ان دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، بھارت نہ صرف بی ایل اے کو مالی امداد دے رہا ہے بلکہ تنظیم کو جدید اسلحہ اور تربیت بھی فراہم کر رہا ہے تاکہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔ حال ہی میں بی ایل اے نے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے طرز پر اپنا انٹیلی جنس سیل قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کو سپورٹ کرنے کا مقصد ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانا ہے۔ تاہم، ان الزامات پر بھارت کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیںآیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button