پاکستان
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کی ملاقات
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محمد ریاض نے ملاقات کی ہے، وزیرِ اعظم نے فٹبالر محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محمد ریاض نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اور انہیں کھیل جاری رکھنے اور فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی ۔وزیرِ اعظم نے محمد ریاض کو پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سہولتیں اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انھوں نے محمد ریاض سے کہا کہ آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع ہونے نہیں دیں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
محمد ریاض نے وزیراعظم کی جانب سے مالی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔