پاکستان
مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ سے اہم ذمہ داری مانگ لی
جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ سے اہم ذمہ داری لینے کی خواہش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ سے اہم ذمہ داری لینے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ "آپ ہم پر اعتماد کریں، ہم ہر ذمہ داری نبھانے کو تیار ہیں۔ 1988 سے ملک کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھا رہا ہوں۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اجلاس میں عدم شرکت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اپنی جگہ، لیکن ملک سب سے پہلے ہے۔ اگر کوئی ذمہ داری ملی تو اسے پوری دیانت داری سے نبھائیں گے۔
سیاسی حلقوں میں مولانا فضل الرحمان کے اس بیان کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے، اور اسے مستقبل میں اہم سیاسی کردار ادا کرنے کی خواہش سے تعبیرکیاجارہاہے۔