پاکستان

حکومت پاکستان اور ٹرمپ حکومت کے درمیان پہلی ملاقات کب ہو گئی ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی آج امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کریں گے، جو ٹرمپ دور حکومت میں کسی پاکستانی عہدیدار کا پہلا دورہ ہوگا

اسلام آباد(کھوج نیوز)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی آج امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کریں گے، جو ٹرمپ دور حکومت میں کسی پاکستانی عہدیدار کا پہلا دورہ ہوگا۔ طارق فاطمی اس ملاقات میں سیکریٹری برائے سیاسی امور لیزا کیناس سے ملاقات کریں گے۔ لیزا کیناس امریکی فارن سروس کی اعلی ترین عہدیدار ہیں اور ان کی طارق فاطمی سے ہونے والی ملاقات میں پاک، امریکہ تعلقات اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

معاونِ خصوصی طارق فاطمی نے گذشتہ روز متعدد امریکی کانگریس رہنماؤں خارجہ امور کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ اور دیگر سے بھی ملاقاتیں کی ہیں، ان ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور معاشی تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button