میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکے، کتنا نقصان ہوا؟
پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے' پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے وزارت خارجہ نے نمبر جاری کر دیئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) میانمار اور تھائی لینڈ میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ان جھٹکوں سے کتنا نقصان ہوا؟ پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے کونسا قدم اٹھایا گیا ؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔ وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا اور پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے وزارت خارجہ نے نمبر جاری کر دیئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یانگون میں چارج ڈی افیئرز انوار زیب سے +959880922880 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ یانگون میں قونصلر محمد شعیب سے +959448999967 اور یانگون میں قونصلر اسسٹنٹ علی شیر سے +959457099977 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ بینکاک میں فرسٹ سیکرٹری فہد سے +66959681506 اور بینکاک میں قونصلر اسسٹنٹ یاسین سے +66916977702 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کرائسز مینجمنٹ یونٹ وزارت خارجہ اسلام آباد سے 0519207887 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان مشکل وقت میں میانماراور تھائی لینڈ کیساتھ یکجہتی کا اظہارکرتا ہے۔